Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

کراچی میں سورج آگ برسانے لگا، پارہ آج 39 ڈگری تک جانے کا امکان

کل سے 2مئی تک درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھوئے گا جبکہ سندھ کے بیشتر شہروں میں درجہ حرارت 45 ڈگری تک رہے گا، محکمہ موسمیات
شائع 29 اپريل 2022 11:58am

کراچی میں سورج آگ برسانے لگا، درجہ حرارت آج 39 ڈگری تک جائے گا جبکہ کل سے 2مئی تک درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھوئے گا جبکہ سندھ کے بیشتر شہروں میں درجہ حرارت 45 ڈگری تک رہے گا عید پر موسم میں بہتری کا امکان ہے۔

کراچی والوں تیاری پکڑ لو کیونکہ تپتی دھوپ اور گرم ہواؤں نے کراچی کے شہریوں کو مزید ستانے کیلئے تیاری پکڑ لی ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ ڈاکٹر سردار سرفراز کے مطابق کل سے 2مئی تک شہر قائد کا درجہ حرارت 40 تک جائے گا ۔

چیف میٹرو لوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق سندھ کے پیشتر شہروں میں درجہ حرارت 45 سے اوپر تجاوز کرے گا۔

شہری بھی گرمی سے بے حال ہیں ، کہتے ہیں باہر نکلو تو گرمی،گھر جاؤ تو گرمی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج زیادہ درجہ 39 تک جائے گا جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 28.5 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔

karachi

tempreture

Hot Weather

Heatwave

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div