Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
11 Shawwal 1445  

عمران خان کہتا تھا گھبرانا نہیں، جب سے اقتدار گیا خود دھاڑے مارمار کر رورہا ہے، مریم نواز

کھوکھر پیلس میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے سابق وزیراعظم عمران خان پر شدید تنقید کی ۔
شائع 28 اپريل 2022 09:01am

لاہور: مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان کہتا تھا کہ نوازشریف کی سیاست ختم کر دی لیکن نوازشریف نے لندن میں بیٹھ کر وزیراعظم ہاؤس میں بیٹھے شخص کی سیاست ختم کر دی، عمران خان کہتا تھا گھبرانا نہیں، جب سے اقتدار گیا خود دھاڑے مارمار کر رورہا ہے۔

کھوکھر پیلس میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر مسلم لیگ (ن)مریم نواز نے سابق وزیراعظم عمران خان پر شدید تنقید کی ۔

مریم نواز نے عمران خان کو توشہ خان پکارتے ہوئے کہا کہ توشہ خان اور توشہ چور سازش کی باتیں چھوڑو اور اپنی رپورٹ کارڈ دکھاؤ کہ 4سال میں کیا کیا، عمران خان ہمیں کہتاتھا گھبرانا نہیں ہے، جب سے اقتدار گیا اب خود دھاڑے مارمار کر رو رہا ہے، نواز شریف کی سیاست ختم کرنے کا دعویٰ کرنے والے کی سیاست نواز شریف نے لندن میں بیٹھ کر ختم کردی، شہباز شریف نے 2 ہفتوں میں وہ کام کردیا جو عمران نیازی 200 سال میں نہیں کرسکتا۔

نائب صدر(ن)لیگ مریم نواز کا مزیدکہنا تھا کہ عمران نیازی اس لئے رو رہا ہے کہ اداروں نے آئین کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا، تمام حربے ناکام ہو گئے تو جعلی خط اٹھا کر لےآیا، سازشی خط کی ٹیں ٹیں سن کر دماغ پک گیا، سازش تو نواز شریف جیسے کامیاب آدمی کخلا ف ہوتی ہے، کیا عمران جیسے ناکام آدمی کیخلاف بھی کسی کو سازش کرنے کی ضرورت تھی؟ عمران خان 22 سال ورلڈ کپ لے کر پھرتا رہا، اگلے 22 سال یہ خط لےکر پھرتا رہے گا۔

مریم نواز نےکہا کہ مولانا طارق جمیل عمران خان کو سمجھائیں،مذہب کے نام پر ناپاک کلمات ادا نہ کیا کرے، کوئی ہے جو اس ذہنی مریض کو لگام دے۔

کارکنوں سے خطاب میں نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ آج ایوان اقبال میں ہارا ہوا شخص رو رہا تھا، آج تمہارا رونا ہی بنتا ہے کیونکہ تم نے 4سالوں جھوٹے خواب دکھا کر نوجوانوں کو بہت رلایا ،بدترین انتقام کے باوجود عمران نیازی ایک پائی کی کرپشن ثابت نہیں کرسکا، اب تم دوست ملک سے ملنے والی گھڑی بیچنے کا حساب دو گے۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ سننے کو ملتا ہے کہ فرح گوگی نامی عورت کرپشن کر کے بھاگ گئی، فرح خان نے رنگ روڈ کے قریب 200کنال زمین کوڑیوں کے بھاؤ لی اور اربوں میں بیچ دی، جس مافیا کی عمران نیازی بات کرتا تھا وہ مافیا بنی گالہ میں ہی بیٹھا تھا۔

نومنتخب وزیراعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ ایک ماہ سے ملک کے سب سے بڑے صوبے کا کوئی والی وارث نہیں ہے ،حلف کی باری آتی ہے تو صدر چھٹی پر اور گورنربیمارہوجاتےہیں،یہ کھیل تماشہ کب تک چلاؤ گے،میں ان سے کہنا چاہتا ہوں کہ سارا ٹبر بھی بیمار ہوجائے مسلم لیگ ن حکومت ضرور بنائے گی۔

حمزہ شہباز نےکہا کہ عمران نیازی جہاں تم جلسہ کروگے وہاں میں اور مریم جلسہ کرکےجواب دیں گے ،ابھی سپریم کورٹ کےدروازےکھلےہیں،عمران نیازی کیلئےتوابھی جیل کےدروازےبھی کھلیں گے۔

نومنتخب وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کس منہ سے کہتا ہے بیس لاکھ لوگوں کو اسلام آباد لاؤں گا، عوام غلام نہیں، تمہاری سیاست کو اٹھا کر سمندر میں پھینک دیں گے۔

Maryam Nawaz

lahore

Hamza Shehbaz

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div