Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

دہشت گردی کا واقعہ پاک چین دوستی پر براہ راست حملہ ہے: دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشتگردی کے اس عمل کی تحقیقات کر رہے ہیں اور جلد ہی مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
شائع 26 اپريل 2022 06:30pm
دفتر خارجہ نے کراچی میں خودکش دھماکے میں افسوس کا اظہار کیا ہے۔  فوٹو — فائل
دفتر خارجہ نے کراچی میں خودکش دھماکے میں افسوس کا اظہار کیا ہے۔ فوٹو — فائل

اسلام آباد: جامعہ کراچی میں خودکش دھماکے پر دفتر خارجہ نے بھی افسوس اظہار کیا ہے۔

ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتکار کا کہنا ہے کہ کراچی میں دہشتگردی کی شدیدمذمت کرتے ہیں، دہشت گردی کاواقعہ پاک چین دوستی پربراہ راست حملہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشتگردی کے اس عمل کی تحقیقات کر رہے ہیں اور جلد ہی مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

خیال رہے کہ جامعہ کراچی میں کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے قریب ہونے والے دھماکے میں ہلاک ہونے والے چار افراد میں تین چینی شہری بھی شامل ہیں۔

pak china relations

MoFA

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div