Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

نواز شریف کو نیا پاسپورٹ جاری، کسی بھی وقت پاکستان آمد متوقع

ذرائع کے مطابق نواز شریف کو نیا پاسپورٹ 23 اپریل کو جاری کیا گیا ہے جس کی مدت 10 سال ہے اور سابق وزیراعظم اب کسی بھی وقت لندن سے پاکستان کے لیے روانہ ہوسکتے ہیں۔
شائع 25 اپريل 2022 09:00pm
نواز شریف کو نیا پاسپورٹ 23 اپریل کو جاری کیا گیا ہے۔  فوٹو — فائل
نواز شریف کو نیا پاسپورٹ 23 اپریل کو جاری کیا گیا ہے۔ فوٹو — فائل

اسلام آباد: سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کو نیا پاسپورٹ جاری کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف کو نیا پاسپورٹ 23 اپریل کو جاری کیا گیا ہے جس کی مدت 10 سال ہے اور سابق وزیراعظم اب کسی بھی وقت لندن سے پاکستان کے لیے روانہ ہوسکتے ہیں۔

گزشتہ دنوں وفاقی حکومت نے قبل پاسپورٹ کی تجدید کی ہدایت جاری کی تھی۔

واضح رہے کہ نواز شریف اور اسحاق ڈار کے پاسپورٹ زائد المعیاد ہوگئے تھے اور تحریک انصاف کی حکومت نے ان کے پاسپورٹ کی تجدید کا عمل روک دیا تھا۔

london

Nawaz Sharif

Passport

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div