الیکشن کمیشن: اعظم سواتی کیخلاف کیس کی سماعت 10 مئی تک ملتوی
اسلام آباد: الیکشن کمیشن میں سابق وفاقی وزیر اعظم خان سواتی...
اسلام آباد: الیکشن کمیشن میں سابق وفاقی وزیر اعظم خان سواتی کیجانب سے ضابطہ اخلاق خلاف ورزی کیس کی سماعت 10 مئی تک ملتوی کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں سابق وفاقی وزیر اعظم سواتی کیجانب سے ضابطہ اخلاق خلاف ورزی کیس کی سماعت ہوئی۔
چیف الیکشن کمشنرنے استفسارکیا کہ اعظم سواتی نے آج جواب جمع کروانا تھا جس پر وکیل اعظم سواتی نے مؤقف اپنایا پہلے نوٹس کو اعظم سواتی نے چیلنج کیا تھا، مناسب ہوگا اپیل اور دوسرے نوٹس کو ایک ساتھ سنا جائے،17 مارچ کواپیل دائر کی تھی پہلے اس پر سماعت کی جائے۔
جس کے جواب میں چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ عید کے بعد اپیل اور خلاف ورزی کے نوٹس پر ایک ساتھ سماعت ہو گی۔ الیکشن کمیشن نے کیس کی مزید سماعت 10مئی تک ملتوی کردی۔
ECP
اسلام آباد
Azam Khan Swati
مزید خبریں
اسمگلنگ کا خاتمہ کیے بغیر معیشت مستحکم نہیں ہوسکتی، وزیراعظم
خیبر میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک
فرحت شہزادی کے بچوں کو ملک سے باہر جانے کی اجازت مل گئی
سپریم کورٹ کا رینجرز ہیڈ کوارٹر، گورنر ہاؤس اور سی ایم ہاؤس سمیت تمام سرکاری اور نجی عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
کس سیاسی جماعت کو کتنی پارلیمانی کمیٹیوں کی سربراہی ملے گی؟ فارمولہ طے پاگیا
عدالت نے عمران خان اور بشریٰ کو اداروں کے خلاف بیانات سے روک دیا
تبولا
Taboola ads will show in this div
مقبول ترین
Comments are closed on this story.