Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

2 سال بعد مائیکل رتنی سعودی عرب میں امریکا کے نئے سفیر مقرر

سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار سنبھالنے کے بعد 2 سال تک سعودی عرب میں امریکا کا کوئی سفیر نہیں تھا۔
شائع 24 اپريل 2022 12:20pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکی صدر جوبائیڈن نے مائیکل رتنی کو 2 سال بعد سعودی عرب میں امریکا کا نیا سفیر نامزد کردیا ہے.

عرب میڈیا کے مطابق رتنی اس وقت اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے فارن سروس انسٹی ٹیوٹ کے قائم مقام ڈپٹی ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں جبکہ وہ حال ہی میں یروشلم میں امریکی سفارت خانے میں چارج ڈی افیئرز تھے۔

اس سے قبل مائیکل رتنی قطر میں امریکی سفارت خانے میں ڈپٹی چیف آف مشن کے ساتھ ساتھ لیونٹ اور اسرائیل اور فلسطینی امور کے لیے قائم مقام ڈپٹی اسسٹنٹ سیکریٹری بھی رہ چکے ہیں۔

میڈیا کے مطابق مائیکل رتنی کو عربی اور فرانسیسیزبان پر بھی عبور حاصل ہے.

یاد ررہے کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار سنبھالنے کے بعد 2 سال تک سعودی عرب میں امریکا کا کوئی سفیر نہیں تھا۔

ٹرمپ نے جان ابی زید کو ایلچی کے لیے منتخب کیا تھا جبکہ جنوری 2021 میں ان کے جانے کے بعد سے یہ عہدہ خالی ہے۔

واضح رہے کہ بائیڈن کے اقتدار سنبھالنے کے بعد ریاض کو ہتھیاروں کی فروخت منجمد کردی تھی۔

تاہم جس کے سبب امریکا-سعودی تعلقات میں کمی آئی تھی۔

United States

مشرق وسطیٰ

Saudi Arab

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div