Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

الیکشن کمیشن نے قومی و صوبائی اسمبلیوں پر حلقہ بندیاں شروع کردی

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے ملک بھر کی تمام قومی اور صوبائی...
شائع 23 اپريل 2022 02:05pm
Photo: FILE
Photo: FILE

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے ملک بھر کی تمام قومی اور صوبائی اسمبلیوں پر حلقہ بندیوں کا کام شروع کردیا ہے ، حلقہ بندیوں کا عمل 3 اگست 2022 تک بلا تعطل جاری رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کیجانب سے اس وقت چاروں صوبوں اور اسلام آباد کے لیے تشکیل کردہ حلقہ بندی کمیٹیوں کی ٹریننگ جاری ہے، حلقہ بندیوں کیلئے نقشہ جات اور دیگر ڈیٹا الیکشن کمیشن نے اکٹھا کر لیا ہے، تمام قومی اور صوبائی اسمبلی حلقہ جات کی ابتدائی حلقہ بندیاں 24 میں 2022 تک مکمل کی جائیں گی۔

حلقہ بندیوں کی ابتدائی اشاعت 28 مئی 2022 تک کرلی جائے گی، ابتدائی حلقہ بندیوں پر اعتراضات 29 جون تک تک الیکشن کمیشن اسلام آباد میں جمع کرائے جاسکیں گے۔

الیکشن کمیشن تمام اعتراضات پر یکم جولائی سے 30 جولائی تک سماعت کرے گا، ملک بھر کے تمام قومی و صوبائی اسمبلیوں کے حلقوں کی حلقہ بندیوں کا کام 3اگست 2022 کو مکمل کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق تمام قومی و صوبائی اسمبلیوں کے حلقہ جات کی حتمی اشاعت 3 اگست کو کی جائے گی۔

پاکستان

ECP

election commision

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div