Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

وزیراعظم کا 15 ماہ بعد پولیو کیس رپورٹ ہونے پرگہری تشویش کا اظہار

وزیراعظم شہبازشریف نے پولیوخاتمے کے لیے لائحہ عمل مرتب کرنے کی ہدایت کی ہے۔
شائع 23 اپريل 2022 12:21pm
وزیراعظم شہبازشریف __ فس بک فوٹو
وزیراعظم شہبازشریف __ فس بک فوٹو

وزیراعظم شہبازشریف نے ملک میں 15 ماہ بعد پہلے پولیو کیس رپورٹ ہونے پر گہری تشویش کا اظہارکیا ہے۔

آج نیوز کے مطابق وزیراعظم نے متعلقہ حکام سے پولیو کیس کی وجوہات کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے پولیوخاتمے کے لیے لائحہ عمل مرتب کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ انہوں نے پیرکے روز قومی ٹاسک فورس برائے انسداد پولیو کا اجلاس طلب کرلیا ہے

دریں اثنا وفاقی وزیرصحت قادرپٹیل نے بھی کیس رپورٹ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پولیو تدارک کیلئے پلان مرتب کیا ہے جس کیلئے پوری قوت سے کام کریں گے۔

واضح رہے کہ شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے بچے میں پولیو وائرس پایا گیا جس کی قومی ادارہ صحت نے تصدیق کردی ہے۔

خیال رہے کہ قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق پاکستان میں اس سے پہلے آخری پولیوکیس قلعہ عبداللہ بلوچستان میں27 جنوری 2021 میں رپورٹ ہوا تھا۔

Shehbaz Sharif

paksitan

Polio

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div