Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

وفاقی وزیر اطلاعات کا پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی ختم کرنے کا اعلان

مریم اورنگزیب نے کہا کہ میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کو ہر فائل سے ختم کیا جاتا ہے، پیمرا کے ہوتے ہوئے کسی میڈیا اتھارٹی کی ضرورت نہیں ہے۔
شائع 19 اپريل 2022 06:32pm
فوٹو — اسکرین گریب
فوٹو — اسکرین گریب

اسلام آباد: نو منتخب وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نےپاکستان میڈیا ڈویپلمنٹ اتھارٹی (پی ایم ڈی اے) کو ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کو ہر فائل سے ختم کیا جاتا ہے، پیمرا کے ہوتے ہوئے کسی میڈیا اتھارٹی کی ضرورت نہیں ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ میڈیا سے متعلق مسائل کو مل بیٹھ کر حل کریں گے، ایسا کوئی کالا قانون نہیں لےکر آئیں گے اور صحافت کا گلہ دبانے والے پیکا آرڈیننس پر بھی نظرثانی کی جائے گی۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ میڈیا انڈسٹری نےماضی میں مشکل وقت گزارا، گزشتہ 4 سال صحافت کیلئےسیاہ ترین تھے، میڈیا پر اظہار رائے کی قدغن کسی صورت نہیں ہونی چاہئے، میڈیا حکومت کےاحتساب میں اہم کردار بھی اداکرتاہے۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی نےاہم ذمہ داری مجھےسونپی ہے، سیاسی مخالفین کےخلاف انتقامی کارروائی کاخاتمہ کریں گے لیکن اب دھونس دھمکیوں کی سیاست نہیں چلے گی۔ انتشار، افراتفری کا سلسلہ بند ہونا چاہیے اور ہم تنقید برائے اصلاح کا خیر مقدم کریں گے۔

Govt

PMDA

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div