Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

صدر نے گورنر پنجاب کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کر دی

اسلام آباد: صدر ڈاکٹر عارف علوی نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ ...
شائع 19 اپريل 2022 12:26pm
Photo: FILE
Photo: FILE

اسلام آباد: صدر ڈاکٹر عارف علوی نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے برطرفی کی سمری پر فیصلہ ہونے تک اپنے دفتر میں کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

ایوان صدر کی جانب سے مختصر بیان کہا گیا ہے کہ بطور گورنر پنجاب اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں جب تک کہ سمری پر کوئی فیصلہ نہیں ہو جاتا۔

عمر سرفراز چیمہ کی جانب سے ان کے انتخاب کے عمل پر تحفظات کا اظہار کرنے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے اتوار کو اپنے بیٹے حمزہ شہباز کی بطور وزیراعلیٰ پنجاب حلف برداری کی راہ ہموار کرنے کے لیے صدر کو بھیجی گئی سمری کے ذریعے گورنر پنجاب کو برطرف کردیا۔

بزنس ریکارڈر کے مطابق پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف لیجسلیٹو ڈویلپمنٹ اینڈ ٹرانسپیرنسی (پلڈاٹ) کے صدر احمد بلال محبوب نے کہا کہ آئین کا نچوڑ یہ ہے کہ صدر آئین کی طرف سے انہیں بھیجی گئی سمری کو قبول کرنے کا پابند ہے۔

تاہم انہوں نے کہا کہ صدر آئین کے آرٹیکل 48 کا فائدہ اٹھا کر گورنر کو ڈی نوٹیفائی کرنے سے پہلے 25 دن کیلئے سمری کو قبول کرنے میں تاخیر کر سکتے ہیں۔

President Alvi

Punjab governor

umer sarfaraz cheema

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div