Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

حکومت کا آئی ایم ایف سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: نئی وفاقی حکومت نے واشنگٹن میں بین الاقوامی مالیاتی...
اپ ڈیٹ 18 اپريل 2022 03:07pm
Photo: FILE
Photo: FILE

اسلام آباد: نئی وفاقی حکومت نے واشنگٹن میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف حکام کے ساتھ بات چیت وہیں سے شروع ہوگی جہاں سے اس کو معطل کیا گیا تھا۔

ذرائع نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ پاکستان آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کا باضابطہ اعلان متوقع ہے جس کے بعد آئی ایم ایف بیل آؤٹ کی ایک ارب امریکی ڈالر کی قسط کا فیصلہ کرے گا۔

حکومتی ذرائع نے قبل ازیں کہا تھا کہ پاکستان معیشت کے استحکام کیلئے آئی ایم ایف کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بات چیت میں سبسڈیز، عام معافی اور نئی شرائط پر توجہ مرکوز کرنے کی توقع ہے اور آئندہ مذاکرات میں اعلیٰ حکومتی عہدیداروں کی شرکت متوقع ہے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی نئی حکومت نے ابھی تک نئی وفاقی کابینہ اور وزیر خزانہ کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔

کاروبار

IMF

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div