Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
19 Ramadan 1445  

سعودی عرب، بھیک مانگنے کے الزام میں 2 غیر ملکی خواتین کو گرفتار

گرفتار خواتین کے قبضے اچھی خاصی رقم سے برآمد کی ہے،جو وہ راہگیروں سے بھیک مانگ کر جمع کی تھی۔
شائع 15 اپريل 2022 10:36am
گرفتار خواتین کی تصاویر ــــ مکہ حکومت توئٹر
گرفتار خواتین کی تصاویر ــــ مکہ حکومت توئٹر

سعودی قانون نافذ کرنے والے ادارے نے کارراوئی کرتے ہوئے مکہ مکرمہ میں بھیک مانگنے کے الزام میں 2 غیر ملکی خواتین کو گرفتار کرلیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق مکہ مکرمہ گورنریٹ نے ٹوئٹر کے اپنے سرکاری اکاؤنٹ پر گرفتار خواتین کی تصاویر شئیر کی ہیں۔

تاہم سعودی سپیشل فورس کی جانب سے ان دنوں گداگری کے خاتمے کیلئے سخت اقدامات کررہی ہے۔

مزید براں گرفتار خواتین کے قبضے اچھی خاصی رقم سے برآمد کی ہے،جو وہ راہگیروں سے بھیک مانگ کر جمع کی تھی۔

اس سلسلے میں حج وعمرہ سپیشل سیکیورٹی فورس نے بتایا کہ گرفتاری مکہ مکرمہ کے ایک تجارتی مرکز میں کی گئی۔

مزید بتایا کہ دونوں خواتین خود کو سعودی شہری ظاہر کررہی تھیں جبکہ تحقیقات کے بعد معلوم ہوا کہ دونوں نہ صرف غیرملکی ہیں بلکہ انہوں نے سرحدی امن قوانین کی خلاف ورزی بھی کی ہے۔

یادر ہے کہ سعودی عرب کے دارالحکومت کی ایک مسجد میں بھیک مانگنے ہوئے پکڑے جانے پر 2 پاکستانیوں سمیت 4 غیر ملکیوں کو گرفتار کرکے ملک بدر کردیا تھا۔

Saudi Arabia

Women

Ramzan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div