Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

تنخواہوں کے معاملے پر کوئی یوٹرن نہیں لیا: مفتاح اسماعیل

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن سندھ کے جنرل سیکریٹری اور سابق...
اپ ڈیٹ 13 اپريل 2022 04:57pm
Photo: FILE
Photo: FILE

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن سندھ کے جنرل سیکریٹری اور سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ چونکہ وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہیں چند ماہ قبل بڑھائی گئی تھیں، اس لیے موجودہ حکومت انہیں دوبارہ نہیں بڑھا رہی۔

انہوں نے اپنے ٹویٹر بیان میں کہا کہ تنخواہوں کے حوالے سے کوئی یوٹرن نہیں لیا، تنخواہوں کے معاملے پر اگلے بجٹ میں غور کیا جائے گا۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ہم نے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشن میں اضافہ کیا، مجھے امید ہے کہ اس پر الجھن واضح ہو جائے گی۔

اس سے قبل نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 10 فیصد اضافے اور کم از کم اجرت 25 ہزار روپے کرنے کا اعلان کیا تھا۔

شہباز شریف نے یہ اعلان پاکستان کے 23ویں وزیر اعظم منتخب ہونے کے بعد اپنی پہلی تقریر کرتے ہوئے کیا۔

sindh

Miftah Ismail

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div