Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

شائستہ لودھی کو غلاف کعبہ کی تیاری کا شرف حاصل

وی لاگ میں ٹی وی میزبان شائستہ لودھی کو فیکٹری میں ہاتھوں سے غلاف کعبہ کی تیاری کا شرف حاصل کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
اپ ڈیٹ 12 اپريل 2022 06:01pm
فوٹوــــ سوشل میڈیا
فوٹوــــ سوشل میڈیا

معروف ٹی وی میزبان شائستہ لودھی کو غلاف کعبہ کی تیاری کی سعادت کا شرف حاصل ہوا، جس کی انہوں نے وی لاگ میں وضاحت کردی۔

یوٹیوب پر شئیر کی گئی وڈیو میں شائستہ لودھی نے مداحوں سے عمرے کی یادیں شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ مکہ پہنچنے پر عمرے کی ادائیگی کے بعد میرے شوہر کو غلاف کعبہ بنانے والی فیکٹری سے ایک کال موصول ہوئی۔

شائستہ لودھی نے مزید بتایا کہ یہ ایسی کال تھی جس کا مجھے 5 ،6 سالوں سے انتظار تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم اس دوران عمرے پر بھی آئے لیکن اللہ کو اس وقت یہ منظور نہ تھا لیکن آج کا دن میرے لیے ایک خوش قسمت دن ہے۔

دریں اثنا وی لاگ میں ٹی وی میزبان شائستہ لودھی کو فیکٹری میں ہاتھوں سے غلاف کعبہ کی تیاری کا شرف حاصل کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

تاہم وی لاگ کے دوران انہوں نے بتایا کہ ہر سال 9 ذی الحج کو غلاف کعبہ کی تیاری عمل میں آتی ہے۔

تاہم ان کا کہنا تھا کہ احترام سے اتارے جانے والے غلاف کو محترم شخصیات سمیت تمام مسلمانوں کو بطور تحفہ دے دیا جاتا ہے۔

Saudi Arab

showbiz stars

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div