Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

نواز لیگ نے آئی جی و سیکرٹری پنجاب کے تبادلوں کو روکنے کیلئے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی

مسلم لیگ نواز نے چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کے تبادلوں کو ...
اپ ڈیٹ 09 اپريل 2022 04:47pm
Photo: FILE
Photo: FILE

مسلم لیگ نواز نے چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کے تبادلوں کو روکنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیر اعلی کے استعفے کے بعد صوبائی کابینہ تحلیل ہوگئی اور وزیراعلی کے اختیارات محدود ہو چکے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ قانونی طور پر چیف سیکرٹری اور آئی جی کے تبادلے نہیں کئے جاسکتے، یہ تبادلے وزیر اعلی کے الیکشن پر اثر انداز ہونے کیلئے کیے جا رہے ہیں۔

سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو بھی قائد حزب اختلاف پنجاب کی جانب سے ایک خط ارسال کیا گیا ہے جس میں قانونی پوزیشن واضح کی گئی ہے۔

درخواست کے مزید کہا گیا ہے کہ متعلقہ افسران ان غیر قانونی احکامات پر عملدرآمد روکنے کے پابند ہیں۔

دوسری جانب مسلم لیگ ق کی جانب سے بھی ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی جس میں اراکین اسمبلی کو ہوٹل میں بند رکھنے کا اقدام چیلنج کیا گیا۔

ق لیگ نے حمزہ شہباز کی درخواست میں فریق بننے کی استدعا بھی کی ہے۔

رجسٹرار آفس نے دونوں درخواستیں 11 اپریل کو سماعت کیلئے مقرر کرلیں۔

LHC

Lahore High Court

Hamza Shehbaz

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div