Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
19 Ramadan 1445  

بلاول بھٹو نے اسپیکر قومی اسمبلی کیخلاف تحریک عدم اعتماد کو سرپرائز قرار دے دیا

بلاول بھٹو زرداری نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی کاپی کو بھی ٹویٹ کیا۔
شائع 03 اپريل 2022 11:06am

اسلام آباد:پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسپیکرقومی اسمبلی اسدقیصر کیخلاف تحریک عدم اعتمادکو سرپرائز قرار دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرچیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نےاسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کخلا ف تحریک عدم اعتماد جمع ہونے پر"سرپرائز" کے ساتھ ٹویٹ کردیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی کاپی کو بھی ٹویٹ کیا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے اسپیکر قومی اسمبلی کخلا ف تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے اپناٹویٹ اسد قیصر اور عمران خان کو بھی ٹیگ کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک اور ٹویٹ میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم عمران خان کے ٹویٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کربلا میں یزید بھی اپنے آپ کوحق پر ہونے کا دعویٰ کرتا رہا مگر قیامت تک وہی باطل رہے گا۔

بلاول بھٹو نے اپنے ٹویٹ میں شیئر لکھا کہ لشکر حسین کا ہے سپاہی یزید کے، کوفے کے لوگ بن گئے وارث شہید کے۔

اسلام آباد

PPP Chairman

Asad Qaiser

Bilawal Bhutto Zardari

no confidence motion

National Assembly Speaker

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div