Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
09 Shawwal 1445  

سندھ حکومت کا 4 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان

رمضان المبارک کی وجہ پاکستان پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام ذوالفقار علی بھٹو کی 43 ویں برسی کی تقریب گڑھی خدابخش میں نہیں ہوگی۔
شائع 01 اپريل 2022 02:31pm
ذوالفقار علی بھٹو ایک بیرسٹر اور سیاست دان تھے __ فائل فوٹو
ذوالفقار علی بھٹو ایک بیرسٹر اور سیاست دان تھے __ فائل فوٹو

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے بانی اور سابق وزیر اعظم پاکستان ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر سندھ حکومت نے 4 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن میں سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر سندھ بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے

واضح رہے کہ رمضان المبارک کی وجہ پاکستان پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام ذوالفقار علی بھٹو کی 43 ویں برسی کی تقریب گڑھی خدابخش میں نہیں ہوگی۔

تاہم 4 اپریل کو پی پی پی کے بانی 43 ویں برسی کی تقریبات سندھ بھر کے تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں منائی جائیں گی۔

یاد رہے کہ ذوالفقار علی بھٹو ایک بیرسٹر اور سیاست دان تھے، جنہوں نے سنہ 1973 سے سنہ 1977 تک پاکستان کے نویں وزیر اعظم اور اس سے پہلے سنہ 1971 سے سنہ 1973 تک پاکستان کے چوتھے صدر کے طور پر خدمات انجام دیں۔

وہ پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی تھے، جو سنہ 1979 میں اس کی پھانسی تک پارٹی کے چیئرمین رہے۔

PPP

zulfiqar ali bhutto

sindh

Pakistan Peoples Party

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div