Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا

وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے قومی...
شائع 31 مارچ 2022 12:47pm

وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج سہ پہر طلب کر لیا ہے۔

اپنے ٹویٹ میں انہوں نے بتایا کہ ملاقات دوپہر کو وزیراعظم ہاؤس میں ہوگی۔

این ایس سی ، جو کہ سیکورٹی کے معاملات پر رابطہ کاری کا سب سے اعلیٰ فورم ہے، اس کی صدارت وزیر اعظم کرتے ہیں۔

اجلاس میں اہم وفاقی وزراء، مشیر قومی سلامتی، سروسز چیفس اور اعلیٰ انٹیلی جنس حکام شریک ہیں۔

یہ پیشرفت وزیر اعظم کی جانب سے ایک 'خفیہ خط' پیش کرنے کے فیصلے کے ایک دن بعد سامنے آئی ہے۔

وزیر اعظم نے خط کا اشتراک کابینہ کے ارکان کے ساتھ عجلت میں بلائے گئے اجلاس میں کیا، جس میں اس کے دو بڑے اتحادیوں متحدہ قومی موومنٹ-پاکستان اور بلوچستان عوامی پارٹی نے بدھ کو مدعو کیے جانے کے باوجود شرکت نہیں کی۔

معلوم ہوا ہے کہ کابینہ ارکان کو خط ٹی وی سکرین پر دکھایا گیا۔

وزیر اعظم عمران نے ٹی وی اینکرز کے ایک منتخب گروپ کو بھی بلایا اور انہیں بتایا کہ "خط کی زبان دھمکی آمیز اور متکبرانہ تھی" اور اگر تحریک عدم اعتماد ناکام ہوئی تو پاکستان کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

تاہم وزیراعظم نے یہ خط میڈیا کو نہیں دکھایا۔

pm imran khan

PTI govt

Letter to PM

no trust move

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div