اس سال 22 پریس کلبوں میں ڈیجیٹل اسٹوڈیوز بنائیں گے: فواد چوہدری
اسلام آباد: وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ رواں...
اسلام آباد: وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ رواں سال ڈیجیٹل اسٹوڈیوز اور لیبز کی سہولت کی فراہمی کے لیے 22 پریس کلبوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔
اپنے ٹویٹر بیان میں انہوں نے کہا کہ ان پریس کلبوں کو جدید اسٹوڈیوز اور آلات ملیں گے،اس سے مقامی صحافی ڈیجیٹل جرنلزم کی جدید تکنیک استعمال کر سکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اسکیم کے تحت پریس کلبوں میں فرنیچر اور ساؤنڈ سسٹم کو بھی اپ گریڈ کیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس پروگرام میں لاہور، سکھر ، حیدرآباد، ملتان، فیصل آباد، کوئٹہ، پشاور اور اسلام آباد شامل ہیں۔
fawad chaudhry
مزید خبریں
ججز کا خط: عدلیہ میں مبینہ مداخلت کیخلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بینچ تشکیل
اسمگلنگ کی روک تھام میں آرمی چیف کی معاونت پر شکر گزار ہوں، وزیراعظم
قومی اسمبلی میں خواتین ارکان کیلئے نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی ہیومن رائٹس پریکٹسز رپورٹ مسترد کردی
خیبر میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک
نجکاری کمیشن سمیت 6 آرڈیننس سینیٹ میں پیش کردیے گئے
تبولا
Taboola ads will show in this div
مقبول ترین
Comments are closed on this story.