Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

کراچی: اے این ایف کی کارروائی، 30 کلو منشیات برآمد

کراچی: جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر انسداد منشیات فورس اے این ایف...
اپ ڈیٹ 27 مارچ 2022 08:15pm
Photo: FILE
Photo: FILE

کراچی: جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر انسداد منشیات فورس اے این ایف نے کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک بھیجے جانے والے کارگو سے 30 کلو منشیات برآمد کر لی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق کراچی میں مختلف کارروائیوں کے دوران مجموعی طورپر کروڑوں روپے مالیت کی 30 کلوگرام آئس ہیروئن برآمد کی گئی۔

ترجمان نے کہا کہ کارگو سے برآمد کی جانے والی آئس تولیوں میں جذب کرکے اسمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔ایک اور کارروائی میں سری لنکا بھیجے جانے والے پارسل سے 3 کلو آئس برآمد ہوئی جسے خواتین کے کپڑوں میں بڑی مہارت سے جذب کیا گیا تھا۔

ترجمان کے مطابق کوریئر کمپنی کےذریعے آسٹریلیا بھیجے جانے والے پارسل سے 7 کلو آئس برآمد ہوئی، برآمد شدہ آئس جائے نمازوں میں جذب کی گئی تھی ۔

پاکستان

karachi

ANF

Jinnah International Airport

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div