Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

وزیر خارجہ سے یورپی یونین کے سفیر کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر اندرولا کمنارا نے...
شائع 27 مارچ 2022 02:25pm

اسلام آباد: پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر اندرولا کمنارا نے اتوار کو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی اور اندرولا کمنارا نے ملاقات میں دوطرفہ مفادات اور فریقین کے درمیان تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور دونوں فریقوں کی جانب سے شروع کیے گئے مشترکہ منصوبوں کو مکمل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

وزیر خارجہ نے دونوں فریقین کے دوطرفہ استحکام کے لیے کردار ادا کرنے میں یورپی یونین کے سفیر کے کردار کو بھی سراہا۔

مارچ کے وسط میں سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے یورپی یونین کو آگاہ کر دیا ہے کہ ملک کسی جنگ میں نہیں بلکہ امن میں شراکت دار رہے گا۔

پاکستان

EU

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div