Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

وزیراعظم اکثریت کھو چکے اور اب بھاگنے کی کوشش کر رہے ہیں، بلاول بھٹو

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو...
شائع 25 مارچ 2022 01:13pm

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم اکثریت کھو چکے اور اب بھاگنے کی کوشش کر رہے ہیں مگر اپوزیشن جماعتیں متحد ہیں اور ہم انہیں بھاگنے نہیں دیں گے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے عمران خان کے سہولت کار کا کردار ادا کیا ہے، وزیراعظم کاانتخاب ہوناتھاتورکن اسمبلی کی وفات پرفاتحہ ہوئی،وزیراعظم کےانتخاب پراجلاس ملتوی نہیں کیا گیا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت نے پارلیمنٹ لاجز پرحملہ کیا،حکومت نےسندھ ہاؤس پرحملہ کرکےدہشت پھیلائی،ہم عمران خان کو بھاگنے نہیں دیں گے،عمران خان کب تک بھاگیں گے،حکومت کیخلاف 3سال جدوجہد کی،غیرجمہوری شخص سےجمہوری طریقےسےانتقام لیں گے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ وزیراعظم اکثریت کھو چکے ہیں اور اب بھاگنے کی کوشش کر رہے ہیں، یہ کیسا کپتان ہے جو پیچ چھوڑ کر بھاگ رہا ہے،اپوزیشن جماعتیں متحد ہیں اور ہم انہیں بھاگنے نہیں دیں گے، ہم نے عدم اعتماد پیش کی تو پارلیمان پر حملہ کر کے دہشت پھیلانے کی کوشش کی گئی مگر ہم ہم جمہویت سے انتقام لیں گے اور شفاف الیکشن کی جانب جائیں گے ۔

بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کےبعدعمران خان سابق وزیراعظم بن جائیں گے،تحریک عدم اعتماد جمہوری ہتھیار بنےوالا ہے۔

اسلام آباد

PPP Chairman

National Assembly

Bilawal Bhutto Zardari

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div