Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

ایپل کی متعدد خدمات محدود مدت کیلئے بندش کا شکار

متاثرہ خدمات میں ایپ اسٹور سمیت، آئی میسج، میپس، ایپل ٹی وی پلس اور آئی ٹیونز شامل تھی جبکہ کمپنی کا اسٹیٹس اپڈیٹ پیچ اب تمام سروسز قابلِ استعمال اور ٹھیک ظاہر کر رہا ہے۔
شائع 22 مارچ 2022 11:52pm
ایپل کمپنی بمقام امریکی ریسات کیلی فورنیا۔  فوٹو — نیو یارک ٹائمز
ایپل کمپنی بمقام امریکی ریسات کیلی فورنیا۔ فوٹو — نیو یارک ٹائمز

کیلی فورنیا: معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کی کئی خدمات تکنیکی خرابی کے باعث محدود مدت کے لیے بندش کا شکار رہی ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کی رپورٹ کے مطابق متاثرہ خدمات میں ایپ اسٹور سمیت، آئی میسج، میپس، ایپل ٹی وی پلس اور آئی ٹیونز شامل تھی جبکہ کمپنی کا اسٹیٹس اپڈیٹ پیچ اب تمام سروسز قابلِ استعمال اور ٹھیک ظاہر کر رہا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کمپنی نے اس مسئلے پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا تاہم بندش ٹریک کرنے والی ویب سائٹ ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق تقریباً 8 ہزار سے زائد ایپل صارفین نے آئی میوزک اور آئی کلاؤڈ تک رسائی حاصل نہ ہونے پر شکایات درج کرائی تھیں۔

Apple

Services

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div