Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

پوری قوم میرے ساتھ چلنے کیلئے تیار ہے : وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد میں اوورسیز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب عوام نے شہباز شریف، مولانا فضل الرحمان اور آصف علی زرداری کے چہرے دیکھے تو انہوں نے ان کی حمایت نہ کرنے کا فیصلہ کیا اور میرے ساتھ جانے کی خواہش کا اظہار کیا۔
اپ ڈیٹ 15 مارچ 2022 06:36pm
Screenshot: AAJ NEWS
Screenshot: AAJ NEWS

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پوری قوم "تین کٹھ پتلیوں" کی حمایت کرنے کے بجائے ان کے ساتھ چلنے کیلئے تیار ہے۔

اسلام آباد میں اوورسیز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب عوام نے شہباز شریف، مولانا فضل الرحمان اور آصف علی زرداری کے چہرے دیکھے تو انہوں نے ان کی حمایت نہ کرنے کا فیصلہ کیا اور میرے ساتھ جانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے لوگوں کو آلو اور ٹماٹر کے ریٹ بھولنے پر مجبور کر دیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ وہ اور ان کی ٹیم ہمیشہ عوام پر مہنگائی کے اثرات کو کم کرنے کے طریقے تلاش کرنے کی کوشش کر رہی تھی لیکن اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کے بعد توجہ مہنگائی کی بجائے مرکزی دھارے کی سیاست پر مرکوز ہو گئی۔ انہوں نے کہا کہ پی پی پی، مسلم لیگ (ن) اور جے یو آئی میں سے کسی نے بھی گراس روٹ لیول پر کام نہیں کیا اور "حقیقی سیاست" نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف جنرل جیلانی کے ذریعے وزیر اعلیٰ بنے، شہباز جو اپنے کام کروانے کیلئے رشوت دیتا تھا، اور زرداری جعلی کاغذ دکھا کر صدر بن گئے، فضل الرحمان 30 سال سے دین بیچ رہا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن رہنما "غلط تاثر میں تھے کہ عوام ان کی کرپشن بھول گئے" لیکن وہ اب کی طرح غلط تھے، وہ "کپتان کے جال" میں پھنس چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں پیشگوئی کرتا ہوں کہ نہ صرف ان کی تحریک عدم اعتماد ناکام ہونے والی ہے، بلکہ وہ 2023 کے عام انتخابات میں بھی شکست کا مزہ چکھیں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سیاستدانوں کی کرپشن کی وجہ سے ملک بیرونی طاقتوں کا غلام بن چکا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ وہ امریکہ کی "دہشت گردی کے خلاف جنگ" میں عراق پر حملے اور ہندوستان میں رائج ہندوتوا ذہنیت کے خلاف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں امریکہ، برطانیہ اور ہندوستان مخالف نہیں ہوں [...] میری دعا ہے کہ ہندوستان میں ایک سمجھدار قیادت برسراقتدار آئے تاکہ ہم کشمیر پر 5 اگست 2019 کے فیصلے کو منسوخ کرنے کے بعد ان سے بات چیت کر سکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی فوج ہی ملک کے استحکام کی وجہ ہے۔

یاد رہے کہ سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو سے اختلافات کے باوجود وزیراعظم عمران خان نے ان کی تعریف کی اور اعتراف کیا کہ وہ خود انحصار رہنما تھے۔

imran khan

PTI govt

Prime Minister

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div