Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

امریکا کا پاکستان میں بھارتی میزائل گرنے کے معاملے پر بات کرنے سے انکار

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے پاکستان میں بھارتی میزائل گرنے کے معاملے پر بات کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزارت دفاع نے واقعے کو حادثہ قرار دیا ہے ۔
شائع 15 مارچ 2022 09:25am

واشنگٹن:امریکا نے پاکستان میں بھارتی میزائل گرنے کے معاملے پر بات کرنے سے انکار کردیا۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے پاکستان میں بھارتی میزائل گرنے کے معاملے پر بات کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزارت دفاع نے واقعے کو حادثہ قرار دیا ہے ، میزائل گرنے کے معاملے پر اس سے زیادہ کچھ نہیں کہہ سکتا۔

نیڈ پرائس نے بھارت میں یورنیم چوری کے واقعے سے لا علمی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں یورنیم چوری کے سلسلے میں گرفتاریوں کا علم نہیں، جوہری ممالک کے ساتھ نیوکلیئر سیفٹی پر گفتگو ہوتی رہتی ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے روس یوکرین تنازع پر بات کی، کہا یوکرین پر روسی جارحیت کی 140 ممالک نے مذمت کی، روسی جارحیت پر جنوبی ایشیا میں اتحادیوں سے بھی رابطے میں ہیں۔

خیال رہے کہ 9مارچ کو ایک انہونا اور خطرناک واقعہ ہوا تھا، بھارت سے ایک سپرسانک میزائل 250 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرکے پاکستان میں گرا تھا، بھارتی میزائل 40 ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کرتے ہوئے پاکستانی علاقے میں گرا تھا۔

Washington

Ned Price

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div