Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

الیکشن کمیشن: سندھ میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان

الیکشن کمیشن نے مئی میں سندھ بھر میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات...
شائع 10 مارچ 2022 07:59pm
Photo: FILE
Photo: FILE

الیکشن کمیشن نے مئی میں سندھ بھر میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے پہلے مرحلے میں سکھر، بے نظیر آباد اور حیدر آباد جبکہ دوسرے مرحلے میں کراچی، میرپور خاص اور لاڑکانہ میں بلدیاتی انتخابات کرانے کی تجویز دی ہے۔

سندھ حکومت کو دو مرحلوں میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلئے اضلاع کی حتمی فہرست دے دی گئی ہے۔

اس حوالے سے الیکشن کمیشن کے ترجمان نے کہا کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات دو مرحلوں میں مئی کے آخری ہفتے میں کرائے جائیں گے۔

اس سے قبل الیکشن کمیشن نے 8 مارچ کو اسلام آباد میں سیاسی جماعتوں کے ساتھ ضابطہ اخلاق پر اجلاس منعقد کیا تھا جس میں عام انتخابات 2023 اور بلدیاتی انتخابات کے لیے نیا ضابطہ اخلاق تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

اجلاس میں حال ہی میں جاری کردہ الیکشن کمیشن (ترمیمی) آرڈیننس 2022 میں تبدیلیوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دوسری جانب سپریم کورٹ نے فروری میں سندھ حکومت کو حکم دیا تھا کہ وہ صوبے میں مقامی حکومتوں کو اختیارات منتقل کرے۔

ECP

local government

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div