جنگ کے دوران دو یوکرینی فوجی رشتہ ازدواج میں مسلک ہوگئے
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جوڑے نے اپنی شادی کی تقریب کسی ہال یا سجے ہوئے مقام کے بجائے سڑک پر منعقد کی ہے جہاں ان کے ساتھی بھی شریک ہیں۔
کیف: یوکرین میں جاری روسی حملے کے باوجود دو یوکرینی علاقائی دفاع کے فوجیوں نے کڑے وقت میں شادی کرکے مثال قائم کردی۔
سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر جرمنی سے تعلق رکھنے والے ایک صحافی نے لیسیا اور ویلری کے درمیان مختصر تقریب کی ویڈیو شائع کی جو صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے اور اب تک اسے تقریباً 18ملین صارفین کی جانب سے دیکھا جا چکا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جوڑے نے اپنی شادی کی تقریب کسی ہال یا سجے ہوئے مقام کے بجائے سڑک پر منعقد کی ہے جہاں وردی میں ملبوث ان کے ساتھی بھی شریک ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے پولیٹیکو کے مطابق یوکرین کی علاقائی دفاع فورس سویلین ریسروسٹوں کی ایک فوجی شاخ ہے جو روس کے مقابل جنگ میں مصروف ہے۔
War
Wedding
Ukraine
مزید خبریں
اے ایس پی شہربانو پیا گھر سدھارنے کو تیار، دولہا کون؟
بشری انصاری کا اپنے نئے شوہر کے بچوں کے ساتھ کیسا تعلق ہے؟
لڑکی ہے یا کوئی سزا، اداکار عاصم محمود کا اظہارِ افسوس
وائرل شوگر ویکسنگ یا شوگرنگ کے رجحان کو ڈی آئی وائی نہ کریں۔ یہ تباہ کن ہو سکتا ہے
مدیحہ رضوی کے دوسرے شوہر کون، تفصیلات سامنے آگئیں
’واپس کردے بھائی ویڈیو بنانی ہے‘، کتے کا بچہ ننھے ولاگر کا مائیک لے اُڑا
تبولا
Taboola ads will show in this div
مقبول ترین
Comments are closed on this story.