Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

پاکستان میں کورونا کے وار تھم نہ سکے، مزید 11 اموات، 953 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس کے وار تھم نہ سکے ،کورونا ...
شائع 04 مارچ 2022 09:30am

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس کے وار تھم نہ سکے ،کورونا کے باعث مزید 11 افراد جان سے گئے جبکہ 953 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، خطرناک مہلک وائرس نے اب تک 30,248 افراد کی جان لے لیں جبکہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1,512,707 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے، پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 953 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 15 لاکھ 12 ہزار 707 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 5 لاکھ 69 ہزار 338 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 5 لاکھ 02 ہزار 264 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں 02 لاکھ 16ہزار 614، اسلام آباد میں ایک لاکھ 34 ہزار 519، بلوچستان میں 35 ہزار 361، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 543 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 43 ہزار 068 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس مزید 11 افرادزندگی کی بازی ہار گئے، جس کے بعد کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار 248 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کوروناسے سب سے زیادہ پنجاب میں 05 اموات رپورٹ ہوئیں، اس کے علاوہ خیبرپختونخوا میں اور سندھ میں 03،03 مریض انتقال کرگئے۔

کوروناسے اب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 13,513 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں 8083، خیبرپختونخوا میں 6283، اسلام آباد میں 1014، بلوچستان میں 376 اور گلگت بلتستان میں 191 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 788 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 30 ہزار 794 مریض زیرعلاج ہیں، جن میں سے 890 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح2.59 فیصد رہی۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے 2,605 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک14 لاکھ 51 ہزار 665 مریض کورونا وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 36 ہزار 678 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 953 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 26 لاکھ 570 ہزار 773 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

karachi

اسلام آباد

lahore

coronavirus death

coronavirus test

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div