امریکا نے روس کی 22 ڈیفنس کمپنیوں پر پابندی عائد کردی
جنگی گاڑیاں، الیکٹرانک وار فیئر نظام، میزائل اور ڈرونز تیار کرنے والی کمپنیوں پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔
یوکرین پر حملے کے بعد امریکا نے روس کی 22 ڈیفنس کمپنیوں پر بھی پابندی لگادی ۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق جس کمپنی پر پابندی لگائی ہے، اس میں روس کی لڑاکا جہاز تیار کرنے والی کمپنیاں شامل ہیں۔
جبکہ جنگی گاڑیاں، الیکٹرانک وار فیئر نظام، میزائل اور ڈرونز تیار کرنے والی کمپنیوں پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔
امریکی حکومت نے پابندیوں کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے اس میں بیلاروس کو بھی شامل کرلیا ہے، جبکہ بیلاروس کو تیل ریفائننگ کرنے کیلئے ٹیکنالوجی فراہم نہیں کی جائے گی۔
بیلاروس پر پابندی کا جواز یہ پیش کیا گیا ہے کہ ٹیکنالوجی اور سوفٹ ویئرز کی روس منتقلی روکنے کیلئے لگائی ہے۔
US sanctions
Vladimir Putin
Joe Biden
United States
Ukraine
russian troops
President Vladimir Putin
Ukrainian
مزید پڑھیں
مقبول ترین
اس سال بینک اکاؤنٹ میں کتنی رقم پر زکوٰۃ کاٹی جائے گی
’روزہ 23 کو ہویا 24 مارچ کو، عیدالفطر 22 اپریل کوہی ہوگی‘
پاکستان میں رمضان کا چاند کب نظرآئے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
ڈرامہ کچھ ان کہی میں نکاح نامہ سے متعلق سین سوشل میڈیا پر وائرل
دبئی: افطار کروانے والے اجازت نامہ لیں ورنہ جُرمانہ بھرنے کیلئے تیار رہیں
تازہ ترین
Comments are closed on this story.