Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
16 Shawwal 1445  

نوری آباد پاور پلانٹ ریفرنس: تمام وکلاء کو درخواستوں پر جرح کرنے کا آخری موقع

احتساب عدالت نے شریک ملزمہ کی جانب سے بریت کی درخواست پر نیب کو نوٹس بھی جاری کردیا۔
شائع 28 فروری 2022 11:56am

اسلام آباد :احتساب عدالت نے نوری آباد پاور پلانٹ ریفرنس میں تمام وکلاء کو درخواستوں پر جرح کرنے کا آخری موقع دے دیا جبکہ شریک ملزمہ کی جانب سے بریت کی درخواست پر عدالت نے نیب کو نوٹس بھی جاری کر دیا۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج اصغر علی نے نوری آباد پاور پلانٹ ریفرنس کی سماعت کی۔

اس سلسلے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سمیت دیگر ملزمان عدالت کے روبرو پیش ہوئے جبکہ شریک ملزم محمد علی کے بینک اکاؤنٹس سے متعلق مزید تفصیلات عدالت میں پیش کی گئیں۔

شریک ملزمہ شازیہ جعفر نے نیب ریفرنس کو چیلنج کرتے ہوئے بریت کی درخواست دائر کی۔

عدالت میں راجہ پرویز اشرف کے ٹوڈیرو ٹو پاور پلانٹ ریفرنس ختم کرنے سے متعلق فیصلہ بھی پڑھ کر سنایا گیا۔

عدالت نے درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تمام وکلاء کو درخواستوں پر جرح کرنے کا آخری موقع دے دیا جبکہ عدالت نے سماعت 16مارچ تک ملتوی کر دی۔

accountability court

CM Sindh

Murad Ali Shah

اسلام آباد

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div