Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

آرمی چیف جنرل قمر کی ازبکستان کے سفیر سے ملاقات، دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا

دونوں فریقوں نے خطے میں امن و سلامتی کے لیے کوششوں سمیت دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اعادہ کیا۔
شائع 24 فروری 2022 07:15pm
پاکستان میں ازبکستان کے سفیر ایبک عارف عثمانوف کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات
پاکستان میں ازبکستان کے سفیر ایبک عارف عثمانوف کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں ازبکستان کے سفیر ایبک عارف عثمانوف نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں ملاقات کی۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق حکام نے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

آئی ایس پی آر نے جنرل باجوہ کے حوالے سے کہا کہ "پاکستان ازبکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو اہمیت دیتا جس میں خاص طور پر دفاعی تعاون شامل ہے۔"

دونوں فریقوں نے خطے میں امن و سلامتی کے لیے کوششوں سمیت دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اعادہ کیا۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ ازبکستان کے سفیر نے علاقائی استحکام کو فروغ دینے میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی اور دونوں ممالک کے درمیان بہتر تعلقات کے لیے کوششیں جاری رکھنے کا عہد کیا۔

ISPR

ISPR Director General

COAS Gen Qamar

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div