Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
18 Ramadan 1445  

حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 12 روپے 3 پیسے کا اضافہ کردیا

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 12 روپے 3پیسے کا...
شائع 16 فروری 2022 10:13am

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 12 روپے 3پیسے کا اضافہ کردیا جس کے بعد پیٹرول ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 159 روپے 86 پیسے پرپہنچ گیا۔

وفاقی حکومت نے ایک بار پھر عوام پر پٹرول بم گراتے ہوئے آئندہ 15 روز کیلئے پٹر ول کی قیمت میں 12 روپے 3 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا، جس کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12بجے سے ہوگیااور یہ قیمتیں 28 فروری تک لاگو رہیں گی۔

پیٹرول کی قیمت میں12.03روپےفی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 9.53 روپے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 9.43روپے فی لیٹر، مٹی کے تیل کی قیمت میں 10.08روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا۔

حالیہ اضافے کے بعد پٹرول کی قیمت 147.82 روپےفی لیٹر سے بڑھ کر159.86 روپے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل 144.62 روپے فی لیٹرسے بڑھ کر154.15 روپے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 114.54 روپے فی لیٹرسے بڑھ کر123.97روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی۔

اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت 116.48 روپے فی لیٹرسے بڑھ کر126.56 روپے فی لیٹر کردی گئی ہے۔

قبل ازیں وزیراعظم آفس کو آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری موصول ہوئی تھی، جسے وزیراعظم نےنظرثانی کیلئے واپس بھیج دیا تھا۔

ارسال کردہ سمری میں آئی ایم ایف کی شرائط کے عین مطابق پٹرعول کی قیمت میں 12 روپے 3 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی تھی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے پٹریول کی قیمتوں میں اضافے کی سمری نظر ثانی کیلئے وزارت خزانہ کو واپس بھیج دی تھی۔

اسلام آباد

price increase

Govt

Petroleum

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div