Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

شہباز گل نے وزیراعظم اور خاتون اول میں علیحدگی کی افواہوں کو مسترد کردیا

لاہور: وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی رابطے شہباز گل نے ...
شائع 14 فروری 2022 05:05pm
Photo: PTI Twitter
Photo: PTI Twitter

لاہور: وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی رابطے شہباز گل نے کہا ہے کہ حکومت نے خاتون اول بشریٰ بی بی کے بارے میں "توہین آمیز اور من گھڑت" خبر دینے والے صحافی کے خلاف عدالت سے رجوع کیا ہے۔

جیو نیوز کے مطابق شہباز گل نے کہا کہ "خاتون اول کے بارے میں من گھڑت افواہ پھیلانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔"

ایک روز قبل ایک صحافی نے دعویٰ کیا تھا کہ بشریٰ بی بی کا وزیراعظم عمران خان سے جھگڑا ہو گیا تھا اور وہ اپنی سہیلی فرح خان کے گھر رہنے کے لیے بنی گالہ سے لاہور چلی گئی ہیں۔

یہ افواہ جلد ہی سوشل میڈیا اور واٹس ایپ گروپس پر وائرل ہوگئی۔

دوسری جانب جب فرح خان نے بھی جوڑے کی مبینہ لڑائی اور علیحدگی کی خبروں کی تردید کی اور اس بات کی بھی تردید کی کہ خاتون اول ان کی رہائشگاہ پر ٹھہری ہوئی ہیں۔

فرح خان نے کہا کہ "میں حیران ہوں کہ کسی نے یہ غلط افواہ کیسے پھیلائی کیونکہ بشریٰ بی بی نے طویل عرصے سے لاہور کا دورہ ہی نہیں کیا۔

فرح خان نے کہا کہ لوگوں کی ذاتی زندگیوں کو سیاست میں نہیں گھسیٹا جانا چاہیے اور خاتون اول کے بارے میں پھیلائے جانے والے "جعلی پروپیگنڈے" کی مذمت کی۔

شہباز گل نے یہ بھی تصدیق کی کہ افواہوں کے برعکس بشریٰ بی بی اور وزیراعظم عمران خان دونوں اس وقت اسلام آباد میں ہیں اور ان کی علیحدگی کی افواہیں بالکل بے بنیاد ہیں۔

Shahbaz Gil

PTI govt

Prime Minister

First Lady

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div