Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

پاکستانی ڈراموں کو کیوں آج بھی تنقید کا سامنا ہے؟

ٹوئٹرصارفین نے اداکاروں پر اس قسم کے کردار ادا کرنے پر تنقید کی ہے۔
شائع 11 فروری 2022 02:47pm
ڈرامہ "میں ایسی کیوں ہوں؟"کی پہلی قسط نشر ہوتے ہی صارفین نے ڈرامہ رائٹرز اور ڈائریکٹرز کو تنقید کا نشانہ بنایا۔فائل فوٹو۔
ڈرامہ "میں ایسی کیوں ہوں؟"کی پہلی قسط نشر ہوتے ہی صارفین نے ڈرامہ رائٹرز اور ڈائریکٹرز کو تنقید کا نشانہ بنایا۔فائل فوٹو۔

پاکستانی ڈراموں کو خواتین پر تشدد سے بھرپور کونٹینٹ دیکھانے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دوبارہ تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

ڈرامہ "میں ایسی کیوں ہوں؟"کی پہلی قسط نشر ہوتے ہی صارفین نے ڈرامہ رائٹرز اور ڈائریکٹرز کو اس قسم کےکونٹینٹ کو دیکھانے پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور ٹوئٹر پر ان کا ردِعمل کچھ اس طرح سامنے آیا ہے۔

ایک ٹوئٹر صارف نے اداکاروں پر اس قسم کے کردار ادا کرنے پر تنقید کی ہے۔

جہاں کچھ صارفین نے ڈرامے پر تنقیدکی ہے تو کچھ صارفین نے گھنگریلے بالوں سے متعلق اپنے جزبات کا اظہار کیا ہے۔

ایک ٹوئٹر صارف نے اپنے گھنگریلے بالوں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کو نعمت کہا۔

ڈرامے میں نور ظفر خان بدصورت گھریلو خاتون زہرہ اوراداکار سید جبران ان کے شوہر کا کردار ادا کر رہے ہیں جو زہرہ کو اس کے گھنگریالے بالوں پر بدصورت کہتے ہیں جس پر صارفین کو بہت اعتراض ہوا ہے۔

صرف یہی نہیں بلکہ قصہ مہربانو کا ،آئے مشت خاک اور بھی کئی ایسے ڈرامے ہیں جن پر خواتین سے متعلق کچھ ایسی چیزوں کو نشر کیا گیا ہے جن پرڈرامہ رائٹرزاور ڈائریکڑز کو صارفین کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ٹویٹر

Pakistani Dramas

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div