Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

ایک دوسرے کے پیٹ پھاڑنے والے چور آج اکھٹے ہو رہے ہیں، وزیر اعظم عمران خان

فیصل آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کے پیٹ سے...
شائع 09 فروری 2022 01:33pm

فیصل آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کے پیٹ سے پیسے پی ٹی آئی نے نہیں ن لیگ نے نکالنے تھے، ایک دوسرے کے پیٹ پھاڑنے والے چور آج اکھٹے ہو رہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے فیصل آباد ڈویژن میں نیا پاکستان قومی صحت کارڈ پروگرام کا اجراء کردیا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اوران کی ٹیم کوخراج تحسین پیش کرتا ہوں، 400 ارب روپے صحت کارڈ منصوبے پر خرچ ہو رہے ہیں، اتنی خطیر رقم اس منصوبے پر خرچ ہونا آسان کام نہیں، صحت کارڈ ریاست مدینہ کی طرف پہلا قدم ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو ایک اسلامی فلاحی ریاست بننا تھا لیکن بدقسمتی سے کسی حکمران نے قدم نہیں اٹھایا، غریب کے علاج کی ذمہ داری ریاست نے کبھی نہیں لی تھی اور انگریز جو پرائیویٹ اسپتال چھوڑ کرگئے تھے وہ آج ناقص صورتحال سے دوچار ہیں جبکہ ملک کے سیاستدان کھانسی کے علاج کیلئے بھی لندن چلے جاتے ہیں، جب کوئی سنو تو کہاجاتا ہے کھانسی ہونے پر کوئی دبئی جارہا ہے کوئی لندن۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ 20 سال یہ ایک دوسرے کو چور چور کہتے رہے ہیں، آصف زرداری کے پیٹ سے پیسے پی ٹی آئی نے نہیں نکالنے تھے، ن لیگ نے آصف زرداری کو جیل میں ڈالا تھا، ایک دوسرے کے پیٹ پھاڑنے والے چور آج اکھٹے ہو رہے ہیں، کیا کبھی ان چوروں نے عام آدمی کا سوچا کہ یہ بھی ہماری ذمہ داری ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ سندھ کا ایک لیڈر جن کو اردو نہیں آتی، جو کہتا ہے کہ بارش آتی ہے تو پانی آتا ہے، کیا سندھ کے اس لیڈر نے لوگوں سے پوچھا کہ تم پر کیا گزرتی ہے، وہ لیڈر کہتے ہیں ہم صحت کارڈ پر پیسہ نہیں خرچ کریں گے، سندھ کے اس لیڈر کو صوبے کے اسپتالوں کا بھی علم نہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ 30 سال سے حکمرانی کرنے والے اپنا پیٹ بھرتے رہے، آصف زرداری کبھی کسی کو خریدتے ہیں کبھی کسی کو، وہ چوری کی چیک بک سے لوگوں کو خریدنے آگئے، ملک میں جب بڑا چور چوری کرتا تھا تو اسے سزا نہیں ملتی تھی، شہبازشریف وزیراعلیٰ ہوتے ہیں اور بیٹے کے اکاونٹ میں مقصود چپڑاسی کے پیسے آتے ہیں.

عمران خان کا مزید کہنا تھاکہ چوروں کے حکومت میں ہوتے ہوئے اس ملک کا کوئی مستقبل نہیں تھا، مجھے اللہ نے عزت پیسا سب کچھ دے رکھا تھا، میں نے پورا یورپ دیکھ رکھا تھا لیکن ان چوروں کا مقابلہ کرنے کیلئے میں سیاست میں آیا، 25 سال پہلے ان چوروں کیخلاف جہاد کیلئے آیا تھا، میں ان چوروں کیخلاف جدوجہد جاری رکھوں گا۔

IK Address

Faisalabad

pm imran kahn

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div