Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان

کراچی: محکمہ موسمیات نے کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلکی...
شائع 08 فروری 2022 11:10am

کراچی: محکمہ موسمیات نے کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں مشرق سے ہلکی ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع کبھی مکمل اور کبھی جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا اور آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سےکم درجہ حرارت 15 سے 16 ڈگری رہ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں کہیں کہیں ہلکی دھند ہے اور حدنگاہ 2کلو میٹر ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 95 فیصد ہے ۔

کراچی میں ہلکی بوندا باندی سے موسم خوشگوار

کراچی میں ہلکی بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ صبح سے آسمان پر سیاہ بادل چھائے ہوئے ہیں۔

کراچی کے جن علاقوں میں بوندا باندی ہوئی ان میں گلشن اقبال، یونیورسٹی روڈ، پی آئی بی کالونی، پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی اور شہید ملت روڈ شامل ہیں۔

karachi

Met Office

rain preduction

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div