Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
18 Ramadan 1445  

ملک میں کورونا سے 24 گھنٹے کے دوران مزید 29اموات، 6,047نئے کیسز رپورٹ

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے۔
شائع 02 فروری 2022 09:56am

اسلام آباد:ملک میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹے کے دوران مزید 29 افراد جان سے گئے جبکہ 6,047 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، خطرناک مہلک وائرس نے اب تک 29,330 افراد کی جان لے لیں جبکہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1,436,413 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے، پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 6,047 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 14 لاکھ 36 ہزار 413 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 5 لاکھ 44 ہزار 722 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 4 لاکھ 82 ہزار 316 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں ایک لاکھ 96 ہزار 328، اسلام آباد میں ایک لاکھ 29 ہزار 004، بلوچستان میں 34 ہزار 501، گلگت بلتستان میں 10ہزار 737 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 38 ہزار 805 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس مزید 29 افرادزندگی کی بازی ہار گئے، جس کے بعد کوروناوائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 330 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کوروناوائرس سے سب سے زیادہ سندھ 11موات رپورٹ ہوئیں ، اس کے علاوہ پنجاب میں 09، خیبرپختونخوا میں 07 اور اسلام آباد میں 02 مریض انتقال کرگئے۔

کوروناسے اب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 13,185افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں7840، خیبرپختونخوا میں 6009، اسلام آباد میں982، بلوچستان میں 368 اور گلگت بلتستان میں 188 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 758 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کےمختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ ایک لاکھ 02 ہزار 103 مریض زیرعلاج ہیں، جن میں سے 1,559 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 9.88 فیصد رہی۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے9,590 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک13 لاکھ 04 ہزار 980 مریض کورونا وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 61 ہزار 190 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے6,047افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 25 لاکھ 134ہزار 775 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

karachi

اسلام آباد

lahore

coronavirus death

coronavirus test

Omicron variant

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div