Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
15 Shawwal 1445  

ملک میں کورونا کے وار تھم نہ سکے، مزید 21 اموات، 7,048 نئے کیسز رپورٹ

****اسلام آباد:ملک میں کورونا وائرس کے وار تھم نہ سکے ،کورونا کے...
شائع 31 جنوری 2022 09:45am

اسلام آباد:ملک میں کورونا وائرس کے وار تھم نہ سکے ،کورونا کے باعث مزید 21 افراد جان سے گئے جبکہ 7,048 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، خطرناک مہلک وائرس نے اب تک 29,269 افراد کی جان لے لیں جبکہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1,425,039 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او س ) نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 7,048 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 14 لاکھ 25 ہزار 048 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 5 لاکھ 41 ہزار 693 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 4 لاکھ 78 ہزار 527 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں ایک لاکھ 94 ہزار 166، اسلام آباد میں ایک لاکھ 27 ہزار 497، بلوچستان میں 34 ہزار 390، گلگت بلتستان میں 10ہزار 651 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 38 ہزار 115 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس مزید 21 افرادزندگی کی بازی ہار گئے،جس کے بعد کوروناسے اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 269 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کوروناوائرس سے سب سے زیادہ سندھ اور پنجاب میں 09،09 اموات رپورٹ ہوئیں، اس کے علاوہ خیبرپختونخوا میں 02 اور اسلام آباد میں ایک مریض انتقال کرگیا۔

کوروناسے اب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 13,160 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں7821، خیبرپختونخوا میں 5998، اسلام آباد میں980، بلوچستان میں 367 اور گلگت بلتستان میں 188 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 755 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سے متاثرہ ایک لاکھ 04 ہزار 045 مریض زیرعلاج ہیں، جن میں سے 1,423 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 11.53 فیصد رہی۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے2,987 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک12 لاکھ 91 ہزار 725 مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 61 ہزار 077 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 7,048 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 25 لاکھ 018 ہزار 383 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

karachi

اسلام آباد

lahore

coronavirus death

coronavirus test

Omicron variant

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div