Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

بدین میں کار اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم، 3 افراد جاں بحق

سندھ کے ضلع بدین میں کار اورٹریکٹر ٹرالی میں تصادم ہوگیا، جس کے...
شائع 30 جنوری 2022 11:11am

سندھ کے ضلع بدین میں کار اورٹریکٹر ٹرالی میں تصادم ہوگیا، جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 3 ہی زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق کراچی بدین شاہراہ پر فتح آباد بس اسٹاپ کے قریب کار سڑک کنارے کھڑی گنے سے بھری ہوئی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی۔

حادثے میں 3 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جن میں ایک خاتون بھی شامل ہیں جبکہ 3افرادزخمی بھی ہوئے، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

کار میں سوار تمام 6 افراد کا تعلق تھر پارکر کے شہر مٹھی سے بتایا جاتا ہے جو کہ تھر پارکر سے کراچی جا رہے تھے۔

karachi

sindh

Accident

Car

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div