Aaj News

منگل, اپريل 16, 2024  
07 Shawwal 1445  

امریکا شدید برفباری کی لپیٹ میں، 10 ریاستوں میں طوفان کی وارننگ

واشنگٹن:امریکا شدید برفباری کی لپیٹ میں ہے،جس کے باعث 10 ریاستوں...
شائع 30 جنوری 2022 10:29am

واشنگٹن:امریکا شدید برفباری کی لپیٹ میں ہے، جس کے باعث 10 ریاستوں میں طوفان کی وارننگ جاری کردی گئی۔

امریکا حالیہ موسمِ سرما کے دوران ایک مرتبہ پھر شدید برفباری کے باعث سردی کی نئی لہر کی لپیٹ میں ہے،برفانی طوفان کی نئی پیشگوئی کے مطابق شمالی اور جنوبی کیرولائنا کی ریاستوں سے مین تک مزید برف باری جبکہ ساحلی علاقوں میں شدید طوفانی ہوائیں چلیں گی۔

نیو انگلینڈ کے خطے میں 2 فٹ تک برف پڑ چکی ہے اور محکمہ موسمیات کے حکام کا کہنا ہے کہ ساحلی علاقوں میں طوفان کی آمد کا بھی خدشہ ہے۔

مشرقی امریکا میں شدید برفباری کے باعث مصروف ترین ایئر پورٹس پر 5 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ جبکہ 5ریاستوں میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ۔

ریاست مین، نیو ہیمپشائر، ورمونٹ، میسا چیوسیٹس، رہوڈز آئی لینڈ، کنیکٹیکٹ، نیویارک، نیو جرسی، ڈیلا ویئر، میری لینڈ اور ورجینیا کی ریاستوں میں برفانی طوفان کی وارننگ جاری کر دی گئی ۔

بوسٹن کی میئر مشیل وُو کا کہنا ہے کہ اگرچہ برفباری معمول کی بات ہے لیکن یہ طوفان تاریخی ثابت ہو سکتا ہے،شدید برفباری کی وجہ سے ان متاثرہ ریاستوں میں جمعہ سے اتوار کے درمیان 5 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

ایمٹرک ریل کمپنی نے بوسٹن اور واشنگٹن کے درمیان اپنی خدمات کو معطل اور محدود کر دیا ۔

ریاست میسا چیوسیٹس نے دیگر ریاستوں سے مُنسلک شاہراہوں پر بھاری ٹریفک کی آمد و رفت پر پابندی عائد کردی ۔

Washington

America

snowfall

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div