Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

مسلم لیگ (ن) کا فارن فنڈنگ کیس کا تمام ریکارڈ سامنے لانے کا مطالبہ

لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے فارن فنڈنگ...
شائع 27 جنوری 2022 11:11am

لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے فارن فنڈنگ کیس کا تمام ریکارڈ سامنے لانے اور الیکشن کمیشن سے کیس کی سماعت براہ راست دکھانے کا مطالبہ کردیا۔

اپنے بیان میں مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ ‎عمران صاحب کی جعلسازی کا ایک اور ناقابل تردید ثبوت سامنے آگیا،‎ شوکت خانم کے ڈونرز کو پی ٹی آئی ڈونرظاہرکرکے اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ میں شامل کرنا خوف ناک انکشاف ہے۔

ترجمان مسلم لیگ ن نے کہا کہ ‎35 فیصد ڈونرز نے پی ٹی آئی کو چندہ نہیں دیا تھا لیکن جعلسازی کرکے ان کو پارٹی فنڈنگ کے ناموں کی فہرست کو فارن فنڈنگ کی فہرست میں ڈال دیا گیا ہے۔

‎ترجمان (ن )لیگ مریم اورنگزیب نے بیان میں مزیدکہا کہ عمران صاحب نے خیراتی ادارے کو منی لانڈرنگ اور اپنے سیاسی مقاصد کلئےی استعمال کرنے کا جرم کیا ہے،‎عمران صاحب نے شوکت خانم کلئے دیئے جانے والے چندے کو سیاسی فنڈز میں بدل کرجرم کیا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ شوکت خانم کے ڈونرز کا اعتراض سنگین معاملہ ہے کہ ان کے چندے کو پی ٹی آئی کے سیاسی مقاصد کلئے استعمال کیا گیا،‎الیکشن کمیشن اس مجرمانہ انکشاف کے بعد فارن فنڈنگ کیس کو روزانہ کی بنیاد پر سُنے اور کارروائی لائیو ٹیلی کاسٹ کی جائے۔

‎ترجمان مسلم لیگ ن کا کہنا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس میں 8 والیمز اِس لے چھپائے جا رہے ہیں کہ خیرات کے پیسے کو سیاسی فنڈ میں تبدیل کیا گیا ہے،‎عمران صاحب کی کرپشن، منی لانڈرنگ اور غیرملکی غیرقانونی سرمائے کی تفصیل خفیہ رکھی جا رہی ہے،الیکشن کمیشن کے احکامات کے مطابق اسٹیٹ بینک سمیت تمام دستاویزات کو پبلک کیا جائے۔

ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے مزیدکہا کہ ‎الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی کی درخواستیں مسترد کرنے کے باوجود 8 والیمزکو چھپایا جا رہا ہے،‎عمران صاحب نے پارٹی ملازمین کے نجی اکاؤنٹس میں بھاری رقوم منگوائی ہیں، ان کا ریکارڈ بھی ابھی تک سامنے نہیں آیا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ‎عمران صاحب کے برطانیہ، امریکا، آسٹریلیا، فن لینڈ سمیت غیرملکی بینکوں میں اکاؤنٹس کی تفصیل بھی ابھی آنا باقی ہے،‎الیکشن کمیشن روزانہ بنیاد پر فارن فنڈنگ کیس کی سماعت کرے، 7 سال سے زیرالتوا ءمسئلے پر قانون اور انصاف کے تقاضےبلا تاخیر پورے کےن جائیں۔

ECP

lahore

Maryam Aurangzeb

foreign funding case

spokeswomen

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div