Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

شہبازشریف اور حمزہ شہباز کیخلاف منی لانڈرنگ کے مقدمے کا چالان ایف آئی اے کو واپس

لاہور:بینکنگ جرائم عدالت نے مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف اور ان ...
شائع 14 جنوری 2022 01:38pm

لاہور:بینکنگ جرائم عدالت نے مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کیخلاف منی لانڈرنگ کے مقدمے کا چالان ایف آئی اے کو واپس کرتے ہوئے متعلقہ عدالت میں جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

لاہورکی بینکنگ جرائم کورٹ کے جج سردارطاہر صابر نے ایف آئی اے کی جانب سے دائرعدالتی دائرہ اختیار پرسماعت کی۔

عدالت نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف کی ایک روزہ حاضری معافی منظور کرلی جبکہ حمزہ شہباز نے عدالت کے روبرو پیش ہوکرحاضری مکمل کروائی۔

عدالت نے شہبازشریف اورحمزہ شہباز کخلا ف دائرچالان ایف آئی اے کوواپس کرتے ہوئے متعلقہ عدالت میں جمع کروانے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے ایف آئی اے کو شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو 7روز تک گرفتارکرنے سے روک دیا۔

عدالت نے شہبازشریف اورحمزہ شہباز کی 7روزہ حفاظتی ضمانت منظورکرلی اورحکم دیا کہ ایف آئی اے جہاں چالان جمع کروائے وہاں سے عبوری درخواست ضمانت کیلئے7 روز میں رجوع کریں۔

Shehbaz Sharif

FIA

lahore

Hamza Shehbaz

money laudering case

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div