Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

پاکستان میں کورونا کے وار جاری، مزید ایک شخص جاں بحق، 1,345 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں، 24 گھنٹے کے...
شائع 08 جنوری 2022 09:13am

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں، 24 گھنٹے کے دوران مہلک وائرس سے مزید ایک شخص جان کی بازی ہار گیا، جس کے بعد اموات کی تعداد 28,962 ہوگئی جبکہ مزید 1,345 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد کورونا مریضوں کی تعداد 1,302,486 ہوگئی ۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے، پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید1,345نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 13 لاکھ 02 ہزار 486 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 4 لاکھ 85 ہزار 782 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 4 لاکھ 47 ہزار 082 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں ایک لاکھ 81 ہزار 673، اسلام آباد میں ایک لاکھ 09 ہزار 167،ب لوچستان میں 33 ہزار 657، گلگت بلتستان میں 10ہزار 429 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 34 ہزار 696 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس مزید ایک شخص زندگی کی بازی ہار گئے،جس کے بعد کوروناسے اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 962 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کوروناوائرس سے صرف آزاد کشمیر میں ایک اموات رپورٹ ہوئی۔

کورونا سے اب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 13,077افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں 7678، خیبرپختونخوا میں 5941، اسلام آباد میں967، بلوچستان میں 366 اور گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 747 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 15 ہزار 192 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے 629 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 2.89 فیصد رہی۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے 246 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک12 لاکھ 58 ہزار 332 مریض کورونا وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 46 ہزار 537 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 1,345 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 23 لاکھ 752 ہزار 912 افراد کے کورونا وائرس ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

karachi

اسلام آباد

lahore

coronavirus death

coronavirus test

Omicron variant

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div