Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

کراچی سمیت سندھ بھر میں آج سے 7 جنوری تک بارش کا امکان

پی ڈی ایم اے سندھ نے آج سے 7 جنوری تک کراچی سمیت سندھ بھر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا الرٹ جاری کردیا۔
شائع 04 جنوری 2022 10:39am

کراچی والوں ہوجاؤں تیار !نئے سال کے پہلے ہفتے میں کراچی سمیت سندھ بھر میں آج سے 7 جنوری تک تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا۔

صبح سویرے شہر قائد بادلوں کے گھیرے میں ہے، محکمہ موسمیات نے آج سے شہر میں بادل برسنے کی نوید سنادی جبکہ نئے سال کی پہلی بارش کا آغاز آج شام سے ہوگا۔

ڈائیریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کھ مطابق بارش کے بعد سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگا۔

پی ڈی ایم اے سندھ نے آج سے 7 جنوری تک کراچی سمیت سندھ بھر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا الرٹ جاری کردیا۔

پی ڈی ایم اے سندھ کی جانب سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق 4 جنوری سے 7 جنوری کے دوران سکھر، شہید بے نظیر آباد، لاڑکانہ، کراچی، جامشورو، میرپور خاص، دادو، بدین، ٹنڈو الہیار، ٹنڈو محمد خان، سانگھڑ، جیکب آباد، شکار پور، تھر پارکر، قمبر شہداد کوٹ اور عمر کوٹ میں تیز ہواؤں اور طوفان کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

بارش کی خبر سن کر کراچی کے شہریوں کے چہرے بھی کھل اٹھے جبکہ شہر قائد میں کم سے کم درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں ہوائیں 13 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں ۔

پی ڈی ایم اے سندھ نے ممکنہ متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو الرٹ رہنے اور ضروری اقدام کرنے کی ہدایت بھی جاری کی ہے۔

دوسری جانب پنجاب کے شہر لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، قصور، چیچہ وطنی، کمالیہ اور حافظ آباد سمیت کئی علاقوں میں موسمِ سرما کی بارشیں جاری ہیں جس کے باعث وسطی پنجاب میں فضائی آلودگی میں کمی آگئی ہے۔

اس کے علاوہ آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی بارش ہو ئی ہے۔

گزشتہ روز ہونے والی بارش کے بعد لاہور دنیا کے بڑے شہروں میں فضائی آلودگی کے لحاظ سے ساتویں نمبر پر آ گیا ہے جبکہ فضائی آلودگی کے لحاظ سے کراچی کا دسواں نمبر ہے۔

karachi

Met Office

Rain

preduction

sindh

Sardar Sarfaraz

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div