Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

عدنان صدیقی کی سیلفی بنی ٹوئیٹر ٹرینڈ

عدنان نے ضبط شدہ شراب اور منشیات کو تلف کرنے کے عمل کے ساتھ اپنی ایک سیلفی لی تھی جوسوشل میڈیا پر مقبول ہوچکی ہے۔
شائع 03 جنوری 2022 07:53pm
ٹوئیٹر فوٹو
ٹوئیٹر فوٹو

جب بھی آپ کوئی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کر رہے ہوتے ہیں، تو ایک چیز جو آپ کو ذہن میں رکھنی چاہے کہ وہ تصویر کبھی بھی میم بن سکتی ہے ۔

بالکل اسی طرح اداکار عدنان صدیقی کو ابھی معلوہوا کہ جب انہوں نے جلتی ہوئی شراب کے ڈھیر کے سامنے سیلفی پوسٹ کی تھی۔

حال ہی میں عدنان صدیقی نے کسٹمز (انفورسمنٹ) کراچی کے زیر اہتمام ضبط شدہ منشیات کو تلف کرنے کی تقریب میں شرکت کی تھی۔

اداکار عدنان نے ضبط شدہ شراب اور منشیات کو تلف کرنے کے عمل کے ساتھ اپنی ایک سیلفی لی تھی جوسوشل میڈیا پر مقبول ہوچکی ہے۔

لوگوں نے اس پر مزاح سے بھرپور جملے لکھ کر اسے میم بناکرسوشل میڈیا پر شئیر کیا جبکہ یہ تصویر ٹوئیٹر پر ٹرینڈ کرنے لگی ہے۔

اسی پر ایک ٹوئیٹر صارف نے اپنے مستقبل کے بارے میں لکھا کہ " یہ میرا مستقبل ہے اور میں ہوں"

جب کہ ایک صارف نے اپنی تعلیم کے متعلق نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ " میں نے ایم ایس کی ڈگری مکمل کرلی ہے مگر میرا مستقبل جل رہا ہے۔"

اس کے علاوہ ایک صارف نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ "آپ نے گھبرانہ نہیں ہے"

ٹوئیٹر صارفین کی ٹوئٹس سے یہ تصویر ٹرینڈ بن چکی تھی جو اب بھی گردش کر رہی ہے جبکہ ایک ٹوئٹر صارف نے میم میں پاکستان کی معیشت کی جانب اشارہ کیا ہے۔

ٹویٹر

twitter memes

Adnan Siddiqui

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div