Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

خیر پور کچے کے علاقے میں فائرنگ، 2 مختلف برادریوں کے 5 افراد قتل

کچے کے علاقے میں اس طرح کے خونی واقعات کے نتیجے میں علاقے کے اسکول اور اسپتالیں کافی عرصے سے بند ہیں
شائع 21 دسمبر 2021 08:01pm
کچے کے متعدد علاقے نوگو ایریاز بنے ہوئے ہیں
کچے کے متعدد علاقے نوگو ایریاز بنے ہوئے ہیں

خیرپور کے کچے کے علاقے فیض محمد بنڈو کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ اور جوابی فائرنگ میں 5 افراد قتل ہوگئے، ایک زخمی مارے جانے والوں میں ناریجا برادری کے 3 اور منگنیجا برادری کے دو افراد شامل ہیں علاقے میں بھاری پولیس فورس مقرر کردی۔

تفصیلات کے مطابق خیرپور کے کچے کے علاقے فیض محمد بنڈو کے قریب برادری جتوئی تھانے کی حدود میں منگنیجا اور ناریجا برادریوں کے دو گروپوں میں فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں 5 افراد مارے گئے۔

مارے جانے والوں میں 3 افراد نذیر احمد ناریجو ممتاز ناریجو اور عمر ناریجو کا تعلق ناریجا برادری سے 2 افراد احمد علی اور کلیم اللہ کا تعلق منگنیجا برادری سے ہے جبکہ ایک زخمی کا تعلق منگنیجا برادری سے ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ پانی کی موٹر کی چوری پر ہوا جس کے نتیجے میں 5 افراد موت کی گھات اتر گئے۔

واقعے پر علاقے میں بڑا خوف و حراس پھیل گیا تاہم مزید ردعمل کو روکنے کے لیے علاقے میں بھاری پولیس فورس مقرر کردی گئی ہے۔

مقتولین کی لاشیں اور ایک زخمی کو اسپتال کنگری منتقل کیا گیا واضح رہے کہ 4 روز قبل فیض محمد بنڈو کے ہی علاقے میں ناریجا اور اڈھا قبائل میں خون ریز تصادم میں اڈھابرادری کے تین افراد مارے گئے تھے۔

کچے کے علاقے میں اس طرح کے خونی واقعات کے نتیجے میں علاقے کے اسکول اور اسپتالیں کافی عرصے سے بند ہیں جبکہ کچے کے متعدد علاقے نوگو ایریاز بنے ہوئے ہیں۔

firing incident

sindh

police

Khairpur

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div