Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نیب اور حکومت کو چیلنج دے دیا

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما ءاور سابق وزیراعظم شاہد...
شائع 21 دسمبر 2021 12:45pm

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما ءاور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نیب اور حکومت کو چیلنج دے دیا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنماء شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ چیئرمین نیب بتائیں آج تک کتنے سیاستدانوں سے ریکوری ہوئی ہے، حکومت کو ساڑھے تین سال ہوگئے، ہمت ہے تو اب کرپشن کے کیس بھیجیں، حکومت چاہتی ہے کہ ڈیلی ویجز پر یہی نیب کا چیئرمین رہے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ایک 22 گریڈ کےافسر اس لئے پیشیاں بھگت رہے ہیں کہ وہ کسی کیخلاف بیان نہیں دیتے ، حکومت اور نیب کو اوپن چیلنج ہے کہ مقدمے بنائیں اور ثبوت لائیں، جب وقت آئے گا تو ہم درخواست گزار بنیں گے، ہم پوچھیں گے کہ چینی، دوائیوں، ایل این جی اور فرنس آئل کے ڈاکے کس نے ڈالے، ہم پوچھیں گے کہ کابینہ میں جو ڈاکو بیٹھے ہیں یہ کہاں سے آئے تھے اور کون لایا تھا۔

ن لیگ رہنما ءکا کہنا تھا کہ آج غریب پس کیوں رہے ہیں، کیا جواب یہ ہے کہ امریکا میں مہنگائی ہے، خیبرپختونخوا کے عوام نے بلدیاتی انتخابات میں حکومت کو شکست فاش دی ہے، وہاں پی ٹی آئی کی حالت سب کے سامنے ہے۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ ملک میں ہر چیز بند ہو رہی ہے، اب نہ بجلی ہے نہ گیس ہے، توانائی کے شعبے میں کرپشن ہی کرپشن ہے، آئل ریفائنری بند ہوچکی ہے، چیئرمین نیب خاموش بیٹھا ہے، ڈیلی ویجر چیئرمین نیب اب منتوں پر آچکے ہیں، چیئرمین نیب کی کرسیوں سے چمٹنے کی عادت نہیں گئی، چیئرمین نیب کا بھی جلد احتساب ہوگا،تمام مسائل کا واحد حل آزادنہ منصفانہ انتخابات ہیں ۔

NAB

Shahid Khaqan Abbasi

اسلام آباد

Govt

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div