Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
09 Shawwal 1445  

پاکستان یورپی یونین ممالک کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، آرمی چیف

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان...
شائع 17 دسمبر 2021 02:39pm

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان یورپی یونین ممالک کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اورباہمی مفادات پر تعلقات میں مزید فروغ کا خواہاں ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جمہوریہ چیک ری پبلک کے سفیر کی جی ایچ کیو میں ملاقات ہوئی،جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں افغانستان کی موجودہ صورتحال اورفوری انسانی ضروریات پوری کرنے کے معاملے پر بھی گفتگوہوئی۔

اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان یورپی یونین کے ممالک کے ساتھ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ہم باہمی مفادات اور فائدے پر مبنی ہمہ جہتی تعلقات کے خواہشمند ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جمہوریہ چیک کے سفیر نے افغان صورتحال میں پاکستان کے کردار کو سراہا اورخطے میں امن واستحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کو بھی سراہا۔

معزز مہمان نےپاکستان کے ساتھ ہرسطح پر سفارتی تعاون بڑھانے کیلئے کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ISPR

Army Chief

General Qamar Javed Bajwa

Calls

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div