Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

این سی او سی کا تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات 3جنوری سے کرنے کا اعلان

اسلام آباد:نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے تعلیمی...
شائع 17 دسمبر 2021 01:43pm

اسلام آباد:نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات 3 جنوری سے کرنےکااعلان کردیا ۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کی زیرصدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی ) کا اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود، ڈاکٹر فیصل سلطان اور دیگر شریک ہوئے۔

اجلاس میں موسم سرما کی تعطیلات کو ری شیڈول کرنے کا معاملہ زیر غور آیا۔

این سی او سی نے تعلیمی اداروں میں تعطیلات سے متعلق اعلان کرتےہوئے کہا کہ ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات آئندہ سال 3 جنوری سے ہوں گی،وفاقی تعلیمی اداروں میں 3 سے 9 جنوری تک تعطیلات ہوں گی جبکہ دھند والے علاقوں میں تعطیلات کا فیصلہ صوبائی حکومتیں خود کریں گی۔

این سی او سی کا کہنا تھا کہ نیا ویرینٹ اومی کرون تیزی سے دنیا میں پھیل رہا ہے،اسی تناظر میں موسم سرما کی تعطیلات کو ری شیڈول کیا گیا ہے، تعطیلات ری شیڈول کرنے کا مقصد زیادہ سے زیادہ طلبا و طالبات کو کووڈ ویکسین لگانا ہے، اسکول کھلے رکھنے سے لاکھوں اسٹوڈنٹس کووڈ ویکسین سے مستفید ہو سکیں گے،والدین اپنے بچوں کو جلد از جلد کووڈ سے بچاو کی ویکسین لگوائیں۔

NCOC

اسلام آباد

Schools

Asad Umer

winter holidays

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div