Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

شہبازشریف فیملی کیخلاف منی لانڈرنگ کے چالان میں 100گواہوں کی فہرست سامنے آگئی

لاہور :شہباز شریف فیملی کیخلاف منی لانڈرنگ کے چالان میں ایف آئی...
شائع 15 دسمبر 2021 03:32pm

لاہور :شہباز شریف فیملی کیخلاف منی لانڈرنگ کے چالان میں ایف آئی اے کے 100 گواہوں کی فہرست سامنے آگئی۔

اپوزیشن لیڈر شہبازشریف فیملی کیخلاف شوگر کاروبار کے ذریعے منی لانڈرنگ کے چالان کے معاملے پر ایف آئی اے کی جانب سے 100گواہوں کی فہرست سامنے آگئی۔

گواہوں کی فہرست میں کباڑیا،ہارڈوئیر،ڈرائی فروٹ، سینیٹری اسٹورزمالکان ، اسکریپ ڈیلر،کنسٹرکشن کمپنیاں گواہوں ، ڈیری فارم، جنرل اسٹور، آکسیجن سیلنڈروینڈرز شامل ہیں۔

دستاویزات کے مطابق انجینئرز،وکیل، بینکرز، ڈاکٹرز،ایس ای سی پی، ایف آئی اے اہلکار ، رائس ڈیلر،ڈینٹل پارٹس ڈیلر،جیولرز،پراپرٹی ڈیلر بھی گواہوں کی لسٹ میں شامل ہیں۔

گواہان کے شناختی کارڈمنی لانڈرنگ اور اکاؤنٹ کھلوانےکیلئے استعمال ہوئے، تمام گواہان عدالت کے روبرو ایف آئی اے کے موقف کی تائید کریں گے۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ منی لانڈرنگ کے دستاویزی شواہد چالان کا حصہ بنائے ہیں۔

FIA

lahore

shahbaz sharif

Hamza Shehbaz

money laudering case

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div